مرکزی اور صوبائی قائدین نے مجھ پر جو اعتماد کرتے ہوئے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنایا ، جاوید احمد خان

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاوید احمد خان نے پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل جنرل سیکرٹری میر عبدالکریم نوشیروانی صوبائی رہنماء سید احمد ہاشمی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی قائدین نے مجھ پر جو اعتماد کرتے ہوئے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنایا ہے میں پارٹی کو صوبہ بھر میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوگا تاکہ جماعت کو مزید فعال اور مضبوط بنایاجاسکے ۔