ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اتحاد گروپ نے میدان مار لیا ،

چوہدری اصغر علی صدر ، عبد الستار ایڈ ووکیٹ جنرل سیکرٹر ی منتخب

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اتحاد گروپ نے میدان مار لیا ، صدراصغر علی چوہدری ایڈووکیٹ نے235 ووٹ حاصل کر کے اپنے مد مقابل چوہدری ارشاد احمد ایڈووکیٹ کو 35ووٹوں جبکہ جنرل سیکرٹر ی حاجی عبدالستار چوہدری نے 232ووٹ حاصل کر کے اپنے مد مقابل ندیم اکبر مانگٹ ایڈووکیٹ کو29ووٹوں کی برتری سے شکست دے کر میدان مار لیا ،جبکہ چوہدر ی طارق محمود گجر ایڈووکیٹ 251ووٹ لے کر نائب صدر ،بہزاد سرور ا یڈووکیٹ 234ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری ،میاں سلمان رزاق ایڈووکیٹ 245ووٹ فنانس سیکرٹری اور مس صابر بانو صباح ایڈووکیٹ نے 219ووٹ لے کر لائبریرین منتخب ہو ئے ، کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق سابق صدور میاں مسعود احمد شاہد،میاں محمد افضل اور عامر ندیم سدھوایڈووکیٹس کے اتحاد گروپ سے ہے ۔