بہادر اور جانثار پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ،نادیہ گبول

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزیر اعلی سندھ کی کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے میر پور خاص میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی شہادت پراپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک ڈاکوؤں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی جس کو بہادر اور جانثار پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے دیکھ لیں کے فرض کی ادائیگی کیلئے ،اورکسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ انہوں نے اس موقع پر شہید ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے باالخصوص پولیس د ن رات سٹرکوں اور گلیوں میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہم سب کو چاہئے کہ ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہیں اور ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :