وزارت داخلہ نے دہشتگردوں سے رابطوں کے شبے میں چند مدارس کی اسکروٹنی شروع کردی ،

72کالعدم تنظیموں کی چانچ پڑتال کا آغاز،کالعدم تحریک طالبان سے منسلک ،خاموش ساتھیوں یا سلیپرز کا پتہ چلانے کا عمل جاری

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:32

وزارت داخلہ نے دہشتگردوں سے رابطوں کے شبے میں چند مدارس کی اسکروٹنی ..

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزارت داخلہ نے دہشتگردوں سے رابطوں کے شبے میں چند مدارس کی اسکروٹنی شروع کردی ، 72کالعدم تنظیموں کی بھی چانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس کو بھیجے گئے تحریری بیان میں وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ چند مدارس کے دہشتگرد تنظیموں سے روابط کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ 72کالعدم تنظیموں کی بھی چانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریری بیان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے منسلک اور ان کے خاموش ساتھیوں یا سلیپرز کا پتہ چلانے کا عمل جاری ہے اور اب تک صرف صوبہ پنجاب میں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے 72تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے اور وزارت داخلہ معلومات جمع کررہی ہے کہ کون سی کالعدم تنظیم متحرک ہے اور کس نام سے متحرک ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلح جتھے رکھنے والی کالعدم تنظیموں کے بارے میں بھی معلومات جمع کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :