کراچی،خایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عمران اسلم کی جانب سے عوام کو کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزیر بلدیات سندھ ڈاکٹر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں تواتر سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں12جنوری کو 3بجے بلدیہ وسطی نیو کراچی سیکٹر 11-C-1 نارتھ کراچی نزد نزیر حسین پارک (بی اماں) کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عمران اسلم ،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن، میونسپل کمشنر کمال مصطفی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،سندھ پولیس ،K الیکٹرک ،کے نمائندے عوام سے براہ راست انکے علاقائی مسائل سے آگاہی حاصل کرئینگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کر کے اپنے مسائل سے آگاہی فراہم کریں تاکہ عوام انتظامیہ بلدیہ وسطی ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کرنے کے اقدامات کئے جاسکیں

متعلقہ عنوان :