کراچی ،مہنگائی کی شرح میں لگاتار کمی کے بعد نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح کمی کا امکان ،

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) مہنگائی کی شرح میں لگاتار کمی کے بعد نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح کمی کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ افراط زر کی شرح میں واضح کمی کے بعد معاشی تجزیہ کار نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے بعد کراچی اور لاہور چیمبر نے شرح سود میں کم از کم دو سے تین فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں بھی شرح سود میں کمی کی خبروں کے باعث تیزی نظر آرہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں ہوتی مسلسل گراوٹ شرح سود میں کمی کا باعث بنے گی۔ گزشتہ مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں محض نصف فیصد کمی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :