کراچی ،ایف بی آر نے سیکورٹی ایکسچینج اینڈ کپمنیز کو10 ہزار ٹیکس نادہندگان کمپنیوں کی فہرست ارسال کردی

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) فیڈرل بورڈآف ریونیو نے سیکورٹی ایکسچینج اینڈ کپمنیز کو10 ہزار ٹیکس نادہندگان کمپنیوں کی فہرست ارسال کردی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت 64ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں صرف 15ہزار کمپنیوں نے31 دسمبر2014 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جبکہ سال2013کے اختتام تک تقریبا 24 ہزار کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیکس نیٹ میں واضح کمی کے باعث ٹیکس حکام نے10 ہزار ٹیکس نادہندہ کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کو فراہم کی ہے، جو نادہندہ ہونے کے باوجود بھی کاروباری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں، ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن پہلے مرحلے میں سو فرمز کے ریکارڈ کی چھان بین کرے گا، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ ٹیکس نادہندہ کمپنیز کے بینک اکاونٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :