کراچی:فائرنگ کےواقعات میں2ڈاکٹروں سمیت7افرادجاں بحق
ہفتہ 10 جنوری 2015 23:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2015ء) کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی کا راج شروع ہوگیا ہے،شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2ڈاکٹروں سمیت 7افرادجاں بحق ہوگئے جن میں ایک گھنٹےمیں ٹارگٹ کلنگ کی 3وارداتیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹرجاں بحق ہوگیا،ناظم آباد کے ہی علاقے انارکلی بازار میں بھی فائرنگ سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوا ہے۔
ڈاکٹروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ دوسری جانب گلبرگ کے علاقے میں ایک دکان پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل فائرنگ اور پُر تشدد واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے قلندریہ چوک سے ملنے والا ڈھائی سے 3کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا ، 50 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز بھی دھرلیے گئے۔ایک جانب ملک بھر میں سیکیورٹی کے اقدامات کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس اہلکارسمیت 3 مبینہ ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق ملزمان میں ہیڈکانسٹیبل سید وقاص، خالد محمود اور طلحہ شامل ہیں۔ ملزمان نے فرقہ وارانہ وارداتوں سمیت 50 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کی 24مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کا عہدیدار حکیم صدیق جاں بحق ہوگیا، حکیم صدیق اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر تھے۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔بلدیہ ٹاؤن ہی کے علاقےموچکو سے 3افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو جمعہ گوٹھ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ادھر سخی حسن چورنگی ، قلندریہ چوک کے قریب مشکوک بیگ سے بم برآمد ہوا، بم کو مسجد کے قریب نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے اس موقع پر علاقے کا محاصرہ کرکے اطراف کی سڑکوں کو سیل کردیا تھا، بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ڈھائی سے 3کلو وزنی بم کو سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔ علاقے سے مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو موبائل سے علاقے کی ویڈیو بنارہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.