ڈیرہ غازی خان ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،

صدر کے عہدہ پر سلیم رضا کاکڑ اور جنرل سیکرٹری سلیم جان کھوسہ کامیاب

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:06

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے سالانہ انتخابات میں صدر کے عہدہ پر سلیم رضا کاکڑ اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر سلیم جان کھوسہ کامیاب نائب صدر کے عہدہ پر عدنان صدیق کھوسہ ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر محمد بخش میرانی اور لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر میاں نصر اللہ ارشد کامیاب ہو ئے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیشن فیاض احمد بخاری نے کیا بار عہدیداروں کے چناؤں کے کے لئے 639وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا 3ووٹ مستردہو ئے جبکہ بار الیکشن نتائج کے مطابق صدر کے عہدہ پر سلیم رضا کاکڑ 267ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ہارنے والے مد مقابل امیدواروں ملک محمد اقبال ثاقب نے 260،ملک محمد افضل اآرائیں نے 100ووٹ لئے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر سلیم جا ن کھوسہ نے 383ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ،ہارنے والے مد مقابل امیدوار نے 247ووٹ لئے نائب صدر کے عہدہ پر جیتنے والے عدنان صدیق 450ووٹ لئے ہارنے والے امیدوار رانا سیف اللہ نے 170ووٹ لئے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر عرفان کریم کھوسہ بلا مقابلہ منتخب ہو ئے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر جیتنے والے میاں نصر اللہ نے 379ووٹ لئے مد مقابل ہارنے والے عارف ابڑا کے 215ووٹ تھے الیکشن کے نتیجیے کا علان ہو تے ہی ممبر پنجاب بارت کونسل سردار عارف گورمانی ،سابق بار صدر نسیم خان کھوسہ ،اظہر ترمذی کے ہمراہ جیتنے والوں کے ساتھ حامیوں نے بڑا جلوس نکالا جئے بھٹو کے نعرے لگائے ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور امیدواروں کو ہار پہنائے صدر بار سلیم رضا کاکڑ پینل کو پیپلز پارٹ اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل تھی ۔