عارف والا ،بار کے سالانہ انتخابات میں صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:06

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) عارفوالا بار کے سالانہ انتخابات2015 میں صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت فرینڈز گروپ نے میدان مارلیا تفصیل کے مطابق عارفوالا بار کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے صدارت نصراللہ ناصر بھنگو نے 187ووٹ مدمقابل پروفیشنل گروپ کے امیدوار برائے صدارت چوہدر ی محمد امجد نے167 ووٹ۔نائب صدر برائے فرینڈزگروپ محمد فاروق بلوچ نے 211 ووٹ مدمقابل نائب صدر پروفیشنل گروپ شاہد رسول بھٹی نے141 ووٹ ۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری برائے فرینڈزگروپ سید غلام مجتبی ٰشانی شاہ گیلانی نے203 ووٹ مدمقابل جنرل سیکرٹری برائے پروفیشنل گروپ میاں افتخار مہارنے148 ووٹ اورسیکرٹری فنانس برائے فرینڈزگروپ زمان خان ڈھڈی نے192 ووٹ مدمقابل سیکرٹری فنانس برائے پروفیشنل گروپ قاضی عمران طارق نے159 ووٹ حاصل کیے۔ لائبریری سیکرٹری برائے فرینڈز گروپ رائے مشتاق کھرل پہلے ہی بلامقابلا کامیاب ہوگئے تھے چئیرمین الیکشن کمشن میاں امیرحمزہ ڈوگر ممبران الیکشن کمیشن میاں معظم علی سنگلہ اور میاں خورشید سیال کی زیرنگرانی انتخابات ہوئے انتخابات میں کل ووٹ کی تعداد 405میں 359سے وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔