حکومت عوام کاپیسہ خردبرد کرنے اورکرپشن کے کیس بھی دہشتگردی کی عدالت میں چلائے ، خلجی قومی تحریک

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالامحمدیوسف خلجی نے کہاہے کہ حکومت عوام کاپیسہ خردبرد کرنے اورکرپشن کرنے والوں کے کیس بھی دہشتگردی کی عدالت میں چلائے تاکہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس حاصل کرکے ملک اورقوم کے مفاد پرخرچ کیاجاسکے یہاں جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہاکہ مملکت خدائیدادکے وجود میںآ نے کے بعد اب تک برسراقتدارآنے والے ہرحکمران کے دورمیں ملک اورقوم کی دولت کوبے دریغ طریقے سے کرپشن کی نظرکرکے لوٹاگیااوراحتساب کرنے والے ملکی اداروں نے اس اندازمیں کرپشن اورخردبردکرنے والے کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی کہ جس کی وجہ سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس حاصل کرکے اسے ملک اورقوم کی فلاح وبہبود پرخرچ کیاجاسکے اورعوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات میسرآسکیں جوانہیں پاکستان کے قانون نے فراہم کررہی ہے موجودہ حکمران جس طرح دہشتگردی کے خاتمے کویقینی بنانے کیلئے متحدہوکرکوشاں ہے انہیں چاہئے کہ کرپشن اورخردبردکرنے والوں کیخلاف اسی طرح خصوصی عدالتوں میں کیس چلاکران سے لوٹی جانے والی دولت واپس وصول کرکے قرارواقعی سزادیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔