حافظ آباد،شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ ،دو باراتیوں کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:54

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں پیرا داکوٹ میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے دو باراتیوں کو پولیس نے اسلح سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بشیر احمد کی بیٹی صفیہ کی شادی تھی جہاں مبینہ طور پر باراتیوں نے شادی کی خوشی میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوبارتیوں داؤد ناصر اور محمد عاصم کو اسلح سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :