سکھر، ایرانی تیل پنجاب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام ،

کسٹم پولیس نے تین ٹرالر پکڑکر ایک لاکھ دس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ایرانی تیل پنجاب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام ،کسٹم پولیس نے تین ٹرالر پکڑکر ایک لاکھ دس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم عملے نے ٹھل کے مقام پر خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ایران سے پنجاب ایرانی تیل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم عملے نے ٹھل کے مقام پر تین ٹرالروں کو روک کر ان میں موجود ایک لاکھ دس ہزار لٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :