متروکہ وقف املاک بورڈپاکستان کی ویب سائٹ لانچ کررہے ہیں،صدیق الفاروق،

ادارے کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکیاجارہاہے، کرپشن اورنااہلی برداشت نہیں کی جائیگی،بورڈقوم کی امانت ہے،میں اسکاامین ہوں،امانت میں کسی کوخیانت نہیں کرنے دی جائیگی،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) چےئرمین متروکہ وقف املاک بورڈپاکستان صدیق الفاروق نے کہاہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈپاکستان کی ویب سائٹ لانچ کررہے ہیں۔ادارے کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکیاجارہاہے۔متروکہ وقف املاک میں کرپشن اورنااہلی برداشت نہیں کی جائیگی۔متروکہ وقف املاک بورڈقوم کی امانت ہے۔میں اسکاامین ہوں۔

اس امانت میں کسی کوخیانت نہیں کرنے دی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری دورہ کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اصدیق الفاروق نے کہا متروکہ وقف املاک کی ایک ہزارارب روپے کی پراپرٹی ہے۔انہوں نے لوگوں کوآگاہ کیاکہ جولوگ ہماری پراپرٹی پرتعمیرات کرناچاہتے ہیں وہ تعمیرکرسکتے ہیں یہ انکے لئے سنہراموقع ہے۔

(جاری ہے)

ہم انکوایک فارمولے کے تحت نئی تعمیرات کرنیکی اجازت دینگے۔انہوں نے لوگوں کواپیل کی کہ اگرمتروکہ وقف املاک کاکوئی اہلکاران سے رشوت‘رقم مانگے تووہ ان سے براہ راست انکے موبائل نمبر0300-8560466پررابطہ کرسکتے ہیں یامیسج کی صورت میں اطلاع دے سکتے ہیں۔بعدازاں سرکٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن پی کے 64کے امیدوارسردارقیضارخان میانخیل کی جانب سے چےئرمین متروکہ وقف املاک بورڈپاکستان صدیق الفاروق کے اعزازمیں ناشتہ بھی دیاگیا۔

جس میں لیگیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اسی طرح مسلم لیگ ن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دےئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہاکہ ادارے مضبوط ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔کچھ لوگوں نے اسلام آبادمیں ایوان صدرکے دروازے توڑے۔ایوان وزیراعظم میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرکی سیاسی قیادت نے متحدہوکران لوگوں کی سازشوں کوناکام بنادیا۔

اب ملک میںآ ئین کے تحت ادارے چل رہے ہیں۔انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں اداروں میں بہتری آئیگی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ نے اکیسویں ترمیم کی ہے اسکی مخالفت کرکے ایساماحول پیداکرناکہ دہشتگردوں کوپھانسی نہ ہومقدمات فوجی عدالتوں میں نہ جائیں۔افسوسناک بات ہے۔دہشتگرداللہ اوررسول کانعرہ لگاتی ہیں۔ماضی میں لوگوں نے اپنے بچے مدرسوں کودےئے۔لیکن بعض مدرسوں کے طلباء کوخودکش بمباربنادیاگیا۔اسی طرح خودکش بمباررقم کے ذریعے بھی فروخت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اکیسویں ترمیم پراعتراض کرنیوالے وزیراعظم کیساتھ بیٹھیں۔اصلاح کادروازہ وزیراعظم صاحب نے کھلارکھاہے۔بیٹھ کرمسائل حل نہ کرنادہشتگردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :