ڈیرہ ،سرکاری ڈاکٹرزکی پرائیویٹ پریکٹس پرپابندی کا اعلان ،

پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں سوائے ایمرجنسی یونٹ کے ہڑتال کرکے کام بندکردیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سرکاری ڈاکٹرزکی پرائیویٹ پریکٹس پرپابندی کے اعلان کے بعدڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگرہسپتالوں میں سوائے ایمرجنسی یونٹ کے ہڑتال کرتے ہوئے کام بندکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے صوبہ بھرمیں سرکاری ڈاکٹرزکی پرائیویٹ پریکٹس پرپابندی کے اعلان کے بعدپراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈیرہ نے بھی کام بندکردیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگرہسپتالوں میں ڈاکٹرزنے ہڑتال کرکے کسی قسم کاکوئی کام نہیں کیاتاہم مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی یونٹس میں کام جاری رکھا۔وارڈز‘اوپی ڈی سمیت دیگروارڈزمیں ڈاکٹرزکے کام بندکرنیکی وجہ سے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔