جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار ہوٹل کے پول سے ٹکرا گئی، کار سوار شدید زخمی

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار ہوٹل کے پول سے ٹکرا گئی، کار سوار شدید زخمی، پولیس کا ٹرانسفارمر گرنے سے دو گاڑیا ں تباہ ، 20لاکھ سے زائد کا نقصان، امدادی ٹیموں نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ہوٹل کے قریب واقع پولیس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پول پر لگا ٹرانسفارمر نیچے کھڑی دو گاڑیوں پر گر گیا جن کا 20لاکھ سے زائد کا نقصان ہوگیا جبکہ کار سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے ہوٹل مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :