بھکر،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سال2015ء کے الیکشن میں فرینڈز گروپ نے کلین سویپ کر دیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سال2015ء کے الیکشن میں فرینڈز گروپ نے کلین سویپ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن میں شفیع شاہی، شہانی ، رانا، فرینڈز گروپ کے صدارت کے مشترکہ امید وار رانا انتظار احمد نے اپنے مد مقابل کھچی گروپ کے حمایت یافتہ امید وار ملک عمر حیات گورچھہ کے مقابلہ میں 63ووٹوں کی واضع بر تری سے کامیابی حاصل کی ، جبکہ جنرل سیکرٹری کے امید وار ملک ذوالفقار جھمٹ نے اپنے مد مقابل امید وار محمد امتیاز آہیر کے مقابلے میں 112ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی اسی طرح فرینڈز گروپ کے باقی امید واروں میں نائب صدر کے امید وار ظفر عباس نے 183ووٹ لئے جبکہ فنانس سیکرٹری نفیس احمد لائبریرین محمد اقبال کلو ایڈیٹر عبدالحسیب آفتاب اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر وقاص جاوید شیخ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن 2015ء ڈسٹرکٹ بار روم میں پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام4بجے تک جاری رہی ، جس میں کل 385ووٹوں میں سے 361ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے چھ ووٹ مسترد ہوئے صدارت کے امید واروں میں رانا انتظار احمد نے 209ووٹ حاصل کئے ملک عمر حیات گورچھہ 146، اور راشد علی خان تین ووٹ حاصل کئے ، نائب صدر کے امید وار ظفر عباس خان 183محمد ندیم چوہان نے 167، جنرل سیکرٹری کے امید وار کیلئے ملک ذوالفقار جھمٹ نے 235اور محمد امتیاز آہیر نے 123ووٹ حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :