راولپنڈی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:14

راولپنڈی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا سابق وزیر اعظم بے نظیر ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے سو موار سے کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی جائے گی، عدالت نے سابق وزیر اعظم محتومہ بے نظیر بھٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں شروع کی تو ملزمان اعتزاز شاہ، رفاقت، رشید احمد ، شیر زمان اور حسنین گل کے علاوہ سابق سٹی پولیس آفیسر سید سعود عزیز، سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد وڑائچ سمیت ایف آئی اے کے پراسیکوٹر ، ملزمان کے وکلاء اور استغاثہ کے گواہ موجود تھے، عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ کیس کے جلد فیصلے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیس کی روزاانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے اور 12جنوری سے با قاعدہ روزانہ سماعت کی جائے گی، سماعت کے دوران عدالت میں استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی ضمیر حاضر تھا جس پر جرح مکمل کی گئی ، عدالت نے استغاثہ کے مزید 5گواہوں کو سمن جاری کرکے طلب کرلیا اور ہدایت دی کہ گواہی کیلئے گواہ حاضر ہوں تاکہ کیس کی سماعت جلد مکمل کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :