راولپنڈی،سانحہ راجہ بازار کے واقعہ میں ملوث ملزم شوکت عباس جعفری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور ،ملزم کو 2/2لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ راجہ بازار کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم شوکت عباس جعفری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2/2لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا، ملزم کے خلاف تھانہ گنج منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تھی جو عدالت نے خارج کر دی توپولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد ملزم نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی جو عدالت نے منظور کر لی۔