راولپنڈی،عائلہ ملک کی تعلیمی بورڈ کے خلاف درخواست پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 22جنوری تک ملتوی

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:14

راولپنڈی،عائلہ ملک کی تعلیمی بورڈ کے خلاف درخواست پر سماعت مزید کارروائی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کاشف قیوم نے تحریک انصاف کی راہنماء عائلہ ملک کی جانب سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 22جنوری تک ملتوی کر دی، درخواست گزار نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ سے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ڈگرہ حاصل کی لیکن تعلیمی بورڈ نے اس کو جعلی قرار دے دیا، استدعا ہے کہ سائلہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور تعلیمی بورڈ سے معلوم کیا جائے اس نے ایسا کیوں کیا، گزشتہ عدالت نے درخواست سماعت بغیر کسی کارروائی کے سماعت کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :