راولپنڈی،پیشی کے بعد ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کیس کی سماعت بغیر کارروائی 17 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ضلع کچہری راولپنڈی میں عدالت پیشی کے بعد ہتھکڑیوں میں جکڑے چار ملزمان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شیخ خضر حیات وغیرہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17جنوری تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سینٹرل جیل اڈیالہ سے ضلع کچہری راولپنڈی میں عدالت پر پیشی کیلئے لائے گئے چار ملزمان کو اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جیل جا رہے تھے ، چاروں ملزمان ہتھکڑیوں میں جکڑے تھے جن پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :