راولپنڈی،ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں محمد حنیف عباسی کے عدالت حاضر نہ ہونے پر سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث سابق ایم این اے اور مسلم لیگ(ن) کے راہنماء محمد حنیف عباسی کے عدالت حاضر نہ ہونے پر سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے ایفی ڈرین کوٹی کیس کی سماعت شروع کی تو باسط عباسی سمیت دیگر ملزمان حاضر تھے جبکہ محمد حنیف عباسی کی جانب سے ان کے کونسل نے درخواست پیش کہ حاضر نہیں ہو سکتے استدعا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی جائے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کر دی،ملزمان کے خلاف اے این ایف حکام نے ایفی ڈرین کوٹہ سیکنڈل میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

متعلقہ عنوان :