این اے122میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران ہارگئے، پرویز رشید

ہفتہ 10 جنوری 2015 19:05

این اے122میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران ہارگئے، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نےحلقےکھول دیے ہیں،عمران خان کاکوئی بھی الزام درست ثابت نہیں ہوا، این اے122میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان ہارگئےہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حلقہ این اے122پرٹربیونل کےفیصلےکاسب سےزیادہ انتظار(ن)لیگ کوہے، این اے122میں عمران خان پہلےسےزیادہ ووٹوں سےایازصادق سےہارے، کسی کےکہنےپرووٹ صحیح یاغلط نہیں ماناجاتا، عمران خان نے4حلقےکھولنےکامطالبہ کیاتھا، 3حلقوں کےنتائج پہلےہی آچکےہیں،چوتھےکانتیجہ آج آیاہے، این اے122سےمتعلق رپورٹ الیکشن ٹربیونل نےالیکشن کمیشن کوبھجوادی، عمران خان کنٹینرپرجوالزامات لگاتےہیں وہ درخواست میں نہیں لگاتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام اب تک سانحہ پشاورکےغم میں مبتلاہیں، اس سےمتعلق جوکوششیں کی گئیں وہ سب کےعلم میں ہیں، ہم چاہتےہیں کہ سانحہ پشاورکواپنی طاقت میں تبدیل کریں، قومی لائحہ عمل پاکستان کوپُرامن بنانےمیں کرداراداکرےگا، آئین میں ترمیم پاکستان کومضبوط بنانےمیں کرداراداکرے گی۔

متعلقہ عنوان :