طاہر القادری نے ماڈل ٹاوٴن مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:09

طاہر القادری نے ماڈل ٹاوٴن مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک ( پی ٹی اے) کے سربراہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ فوجی عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا عا ر ضی طور پر ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل تاوٴن میں ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ اکیسویں آئینی ترمیم کی رُو سے بننے والی فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے اگر ایسا ہوا تو پارٹی اس فیصلے کا خیر مقدم کر گی۔

کیونکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور اس سے ملحقہ کسی بھی ادارے سے انصاف ملنا ممکن نہیں ہے کیونکہ مجرمین کی بجائے متاثرین کو طلب کیا جا رہا ہے۔ داکٹر طاہر القادری کے ترجمان محمد نور اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہمیں مجبور کر رہی تھی کہ ہم سڑکوں پر نکل آئیں۔

(جاری ہے)

نور اللہ کے بیان کے مطابق حکومتی دباوٴ میں آ کر پولیس نے عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعلی ایف آئی آر میں 302 کی دفعات بھی شامل کیں۔

طاہر القادری کے ترجمان محمد نور اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے اعتبار اٹھ گیا ہے اور اسی وجہ سے دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :