فوجی عدالتوں کی حمایت کا کڑوا گھونٹ ملکی مفاد میں پیا، خورشید شاہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:05

فوجی عدالتوں کی حمایت کا کڑوا گھونٹ ملکی مفاد میں پیا، خورشید شاہ

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) .قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی حمایت کرنے کا کڑوا گھونٹ ملکی مفاد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پینا پڑا ہے،جو جماعتیں فوجی عدالتوں کی مخالفت کررہی ہیں ان کا کوئی اور مقصد ہے۔

(جاری ہے)

کشمور میں میڈیاسے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔

مذاکرات میں کس بات پر ڈیڈلاک ہے اس پرتجویز دی ہے کہ پیپلزپارٹی کا ایک سینئر پارلیمنٹیرین یا ایک قانونی ماہر ان کے ساتھ بیٹھے اور دیکھے کہ کون نظرانداز کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے مفاد ،جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :