Live Updates

ریحام کی محنت اوربچوں کی بہترپرورش کرناپسندآیا، عمران خان ،عمران خان نے عمرے کی سعادت کیلئے لے جانے کا کہا ہے،ریحام خان ،میری زندگی میں آسان وقت آئے توافسردہ ہوجاتاہوں ،ریحام کومحنت کرناپڑیگی،منافقت اورڈرامے پسندنہیں ،انسان کوظاہراورباطن میں ایک ہوناچاہئے ،طلاق نے زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دی اورسب سے زیادہ خوشی باپ بننے کی ہوئی ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 9 جنوری 2015 23:45

ریحام کی محنت اوربچوں کی بہترپرورش کرناپسندآیا، عمران خان ،عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ریحام کی محنت اوربچوں کی بہترپرورش کرناپسندآیا،میری زندگی میں آسان وقت آئے توافسردہ ہوجاتاہوں ،ریحام کومحنت کرناپڑیگی،منافقت اورڈرامے پسندنہیں ،انسان کوظاہراورباطن میں ایک ہوناچاہئے ،طلاق نے زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دی اورسب سے زیادہ خوشی باپ بننے کی ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھے پہلے اس وقت دکھ ہواجب میں نے طلاق دی اس کے بعدشادی کافیصلہ نہیں کیاتھاکیونکہ بچوں کوطلاق پرتکلیف ہونے کے بعداس وقت تکلیف ہوتی ہے جب باپ دوسری شادی کرلے ۔انہوں نے کہاکہ اب میرے بچے جوانی کی عمرمیں ہیں میں نے بچوں سے ملاقات کے بعدشادی کافیصلہ کیا،ریحام نے بھی 10سال نوکری کرکے بچوں کوپالاہے ،انگلینڈمیں اکیلے3بچوں کی تربیت کرنابہت مشکل ہے ،مجھے ریحام کی محنت پسندآئی جس نے 2,2نوکریاں بھی کیں اوربچوں کی تربیت بھی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایمان انسان کوخوف اورمیں سے آزادکردیتاہے ،میں اپنے بچوں کے ایمان کی دعا کرتاہوں ،ایمان مضبوط ہوتاہوتوراستہ ایک ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں محنت سے نہیں گھبراتاجب فارغ ہوتاہوں توافسردہ ہوجاتاہوں ،ریحام کومیرے ساتھ رہ محنت کرناپڑیگی ۔انہوں نے کہاکہ طلاق نے مجھے زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دی اورسب سے زیادہ خوشی مجھے باپ بننے پرہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ انسان کوظاہراورباطن سے ایک ہوناچاہئے ،منافقت اورڈرامے پسندنہیں منافق کادرجہ کافرسے اسی لئے بدتررکھاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میری عمر62سال ہے مجھے اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ۔ریحام خان نے کہاکہ میراایک بچہ تھا،عمران سے شادی کے بعدخدانے 2بچے اوردے دیئے ہیں ۔پاکستان کے سب بچے میرے ہیں ،ہمیں غریب اورمستحق بچوں کی مددکرناہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی باتوں سے ڈرکراورتنقیدسے گھبراکرپیچھے ہٹنے والی نہیں ،میں نے جس شخص کوچناوہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہیں اورمیرے اوپرکوئی اتنی بڑی ذمہ داری نہیں کہ میں گھبراجاؤں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عزت اور کامیابی صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ،میں نے صاف دل سے شادی کی ہے اور ریحام کی خوبیوں کو دیکھ کر ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے ،مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے میں نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے ریحا م خان سے کبھی بے وفائی نہیں کرونگا،کیونکہ ایسی صورتحال کا اثر بچوں پر پڑتا ہے ۔ریحام خان نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں عمرے کی سعادت کیلئے لے جانے کا کہا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات