عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے جنرل سیکرٹری قاری عبدالوحید قادری کی مدعیت میں معلونہ الشبا زرمین کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست

جمعہ 9 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺ کے جنرل سیکرٹری قاری عبدالوحید قادری کی مدعیت میں معلونہ الشبا زرمین کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروادی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معلونہ الشبا زرمین نے گیارہ ربیع الاول کو فیس بک پر حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ  کی ذات اقدس میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان احتشام الحق نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلونہ الشبازرمین نے گیارہ ربیع الاول کو فیس بک پر حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ  کی ذات کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔ معلونہ الشبا زرمین جبران ناصر کی فیس پر پر کمپین چلاتی رہی ہیں اس بات کا نہیں پتا کہ جبران ناصر کے ساتھ ان کے کیا تعلقات ہیں تاہم پولیس اس ذرائع سے اپنا پتہ چلا لے گی ۔ ایف آئی آر جلد درج ہوجائے گی ایس ایچ او نے اس بات کی یقین دہانی کرادی ہے اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو اگلے لائحہ عمل کافیصلہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :