12جنوری کوسکول ہر حال میں کھلیں گے‘ ڈی سی او لاہور محمد عثمان

جمعہ 9 جنوری 2015 23:18

12جنوری کوسکول ہر حال میں کھلیں گے‘ ڈی سی او لاہور محمد عثمان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،میاں نصیر احمد، ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ 12جنوری کوسکول ہر حال میں کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کا وزٹ کریں اور انتظامات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :