خانیوال، الیکشن ٹریبونل نے رٹ پٹیشن کا فیصلہ سنا دیا، صوبائی حلقہ 213 میں دوبارہ گنتی کا حکم، کمیشن قائم کردیا

جمعہ 9 جنوری 2015 22:48

خانیوال، الیکشن ٹریبونل نے رٹ پٹیشن کا فیصلہ سنا دیا، صوبائی حلقہ 213 ..

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) الیکشن ٹریبونل نے رٹ پٹیشن پرفیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حلقہ213میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن قائم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبائی حلقہ213الیکشن 2013ء میں سابق صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی بطور آزاد امیدوار کامیاب ہو ئے ا ن کے مد مقابل مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر رانا عرفان محمود خاں نے مبینہ دھاندلی اور دوبارہ گنتی کے لیے رٹ پٹیشن دائر کی الیکشن ٹر یبو نل بہاولپور نے رٹ پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن مقررکردیا۔

فیصلے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں مسلم لیگی حلقوں اورراناعرفان محمود خاں کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اس موقع پر راناعرفان محمود خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعائیں رنگ لائیں گی فتح حق وسچ کی ہوگی۔ علاقے کی محرومیوں اورپسماندگی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گے عوا م کی خدمت ہی ہمار ی سیاست کا ماٹو ہے۔

متعلقہ عنوان :