راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب محفل میلاد میں دھماکہ،9افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

جمعہ 9 جنوری 2015 22:12

راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب محفل میلاد میں دھماکہ،9افراد جاں بحق، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جنوری۔2015ء) راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں9افراد جاں بحق ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے قریب گھر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق9افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امام بارگاہ رضویہ کے قریب ایک گھر میں محفل میلاد جاری تھی جہاں زور دار دھماکہ ہوا ، اس میلاد میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :