ٹی سی ایس نے ابوظہبی کے پاکستانی سفارتخانے میں ڈاکومنٹ ڈلیوری کاؤنٹر کھول دیا

جمعہ 9 جنوری 2015 22:10

ٹی سی ایس نے ابوظہبی کے پاکستانی سفارتخانے میں ڈاکومنٹ ڈلیوری کاؤنٹر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ٹی سی ایس نے ابو ظہبی (متحدہ عرب امارات) کے پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے،مقامی پاکستانی کمیونٹی کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پہنچانے کی سہولت بحال کردی ہے ۔اس ضمن میں ، ٹی سی ایس کے ڈلیوری کاؤنٹر نے 05 جنوری 2015 ء سے پاکستانی سفاتخانے کے قونصلر ھال میں کام شروع کردیا ہے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت کی بروقت فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔

تمام MRP اور NICOP کے وہ درخواست دھندگان جو ابو ظہبی اور متصل علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اس سروس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو برائے نام چارجز کی ادائیگی پر دستیاب ہے۔پاکستانی سفیر آصف دُرّانی نے 07 جنوری کو ممتاز کمیونٹی اراکین اور سفارتخانے اور ٹی سی ایس کے اہلکاروں کی موجودگی میں ٹی سی ایس سروس کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

سفیر نے سفارتخانے کے احاطے میں ٹی سی ایس کاؤنٹر کے قیام کو سراہا اور اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

ٹی سی ایس کے ڈائرکٹر مارکیٹنگ اور پبلک افیئرز ، نیّئرسیفی نے سروس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا :”پاکستان کی معروف کوریئر اور لاجسٹک کمپنی کے طور پر، ٹی سی ایس ابوظہبی جیسے مقامات پرپاکستانیوں کوپاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، اور اُن کی سہولت کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔