مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ،

جیسے ہی ریاست میں کسی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا، اسی وقت گورنر راج فوری طور پر ختم ہو جائے گا ،بھارتی وزارت داخلہ

جمعہ 9 جنوری 2015 22:09

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ،

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے آٹھ جنوری سے اطلاق ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری نہیں لے سکی تھی جس کے بعد گورنر راج نافذ کرنے کے لیے سمری صدر پرناب مکھرجی کو بھجوائی گئی تھی ، صدر کے دستخط کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے منعقدہ ریاستی انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے 25 ،محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 28 ، کانگریس نے 15 اور نیشنل کانفرنس نے 12 نشستیں جیتی تھیں ، تاہم مقررہ وقت میں اتحاد بنا نے میں ناکام رہے تھے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق جیسے ہی ریاست میں کسی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا، اسی وقت گورنر راج فوری طور پر ختم ہو جائیگا۔