سابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد ،

چوہدری اسلم آخری وقت تک دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر رہے ،شہادت کے بعد حکمرانوں نے وعدے وفا نہیں کئے، بیوہ نورین

جمعہ 9 جنوری 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم (شہید)کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے برسی کی مرکزی تقریب سی آئی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں منعقد ہوئی ، برسی کی تقریب میں پولیس کے جوان ،شہداء کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بہادر پولیس افسر کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔

خواتین کے لئے قرآن خوانی کا انتظام پی این ایس کارساز رہائشگاہ پر کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد،مانسہرہ ودیگر علاقوں میں بھی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ برسی کے موقع پر پولیس شہداء کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ 9جنوری کو ہر سال چوہدری اسلم شہید کے نام سے منایا جائے ، بہادر پولیس افسر چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم نے اس موقع پر کہا ہے کہ چوہدری اسلم آخری وقت تک دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر رہے اس کے باوجود ان کی شہادت کے بعد حکمرانوں نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد اعلان کے مطابق شہید کے بیٹے کو پولیس میں ڈی ایس گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ شہید کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان کریں اور وعدے کے مطابق رہائشی پلاٹ دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جلد چوہدری اسلم شہید کے نام سے ٹرسٹ شروع کیا جائے گا جس کے تحت شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جائے گا۔نورین اسلم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بچوں کی تعلیم کی ایک سال کی فیس ادا کردی ہے امید ہے کہ جلد باقی فیسیں بھی اداکردیں گے۔

متعلقہ عنوان :