راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

جمعہ 9 جنوری 2015 21:56

راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جنوری۔2015ء) راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :