ملک بھر میں 9 فوجی عدالتوں بنانے کا کام شروع

جمعہ 9 جنوری 2015 21:12

ملک بھر میں 9 فوجی عدالتوں بنانے کا کام شروع

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2015ء) ملک بھرمیں 9 فوجی عدالتیں بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک میں 9 فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی ,پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3،3 ، سندھ میں 2 جبکہ بلوچستان میں ایک فوجی عدالت قائم کی جائیں گی ، فوجی عدالتوں کے قیام پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا،اگلے مرحلے میں صوبوں میں مزید عدالتیں قائم کی جائیں گی۔