ریحام خان کے زیب تن کرنے کے بعد مہارانی لہنگا کی مانگ میں اضافہ،بوتیک والوں نے قیمت 3 لاکھ کردی

جمعہ 9 جنوری 2015 21:07

ریحام خان کے زیب تن کرنے کے بعد مہارانی لہنگا کی مانگ میں اضافہ،بوتیک ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) عمران خان کی شریک حیات ریحام خان کے زیب تن کرنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی بوتیکوں پر مہارانی لہنگا کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بوتیک والوں نے مہارانی لہنگا کی قیمتوں میں بھی سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے جناح سپر مارکیٹ‘ سپر مارکیت ‘ ایف ٹین اور ایف الیون مارکیٹمیں قائم بوتیک نے بتایا کہ ریحام خان کی طرف سے مہارانی لہنگا پہننے کے بعد اس کی مانگ میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور تمام دوشیزائیں مہارانی لہنگا کی ڈیمانڈ کرتی ہیں اس لہنگا کی قیمت پہلے ڈیڑھ لاکھ تھی جو اب بڑھ کر تین لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بننے والی تمام نئی دلہنوں نے مہارانی لہنگا ہی سہاگ رات زیب تن کرنے کو ترجیح دی ہے۔

متعلقہ عنوان :