آرمی پبلک سکول اینڈ کالج 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ

جمعہ 9 جنوری 2015 20:11

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2015ء) سانحہ پشاور کے بعد آرمی پبلک سکول اینڈ کالج 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق آرمی پبلک سکول کو 12جنوری سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی آرمی پبلک سکول کو 16 دسمبر کو دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند کر دیا گیا تھا حملے میں 134بچوں سمیت 151افراد شہید ہوئے تھے۔ دوسری جانب پشاور سمیت صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکول بھی 12 جنوری کو کھول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :