Live Updates

شادی ہوتے ہی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک ختم کردی

جمعہ 9 جنوری 2015 15:34

شادی ہوتے ہی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک ختم کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے ہر طرف چرچے ہیں اور شادی ہوتے ہی’کپتان‘ نے سول نافرمانی تحریک ختم کردی جس پر کہاجارہاہے کہ ریحام خان نے وہ کام کردکھایا جو حکومت اوراتحادی جماعتیں نہیں کرسکیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل عمران خان نے اداکردیئے ہیں جس کی تصدیق آئیسکو حکام نے بھی کردی ہے ۔ آئیسکوحکام کے مطابق عمران خان نے سرچار ج سمیت تمام بقایات جات اداکردیئے جس کے بعد اُتارے گئے میٹر دوبارہ نصب کرکے بنی گالہ ہاﺅس میں بجلی فراہم کردی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :