نوشہرہ کینٹ ،چودہ سالہ نوجوان والدہ کے ساتھ معمولی تکرار پر طیش میں آگیا،پستول سے اپنے سر پر گولی مارکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:36

نوشہرہ کینٹ ،چودہ سالہ نوجوان والدہ کے ساتھ معمولی تکرار پر طیش میں ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء)نوشہرہ کے علاقے خوشیگی بالا میں چودہ سالہ نوجوان نے والدہ کے ساتھ معمولی تکرار پر طیش میں آکر پستول لیکر گھر سے باہر میدان میں اپنے سر پر گولی مارکرخودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔نوجوان شفاعت اللہ کھیل کر گھر آیا تو اس کی والدہ نے نصیحت کی کہ پہلے نماز پڑھو پھر کھانا ملے گا جس پر شفاعت اللہ اس بات پر طیش میں آگیا۔

جاں بحق شفاعت اللہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق شفاعت اللہ نے جس پستول سے خودکشی کی پولیس نے اس کو تحویل میں لے لی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خوشیگی بالا میں مسمی شفاعت اللہ ولد شیر حسن عمر چودہ سال نے والدہ سے معمولی تکرار کے بعد طیش میںآ کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شفاعت اللہ کے والد شیر حسین کے مطابق وہ گھر میں موجود نہیں تھا شفاعت اللہ باہر سے کھیل کر گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے اس کو غصہ کیا کہ ہر وقت کھیلتے رہے ہوں جو پہلے نماز پڑھو اس کے بعد کھانا ملے گا جس پر شفاعت اللہ طیش میں آگیا اور والد کی تیس بور پستول لی اور گھر سے باہر میدان میں جاکر اپنے سر میں گولی مار کر آپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔