کپتان کی نئی اننگز کا آغاز ، عمران خان پرانے پاکستان میں رشتہ ازدواج میں منسلک، ٹی وی اینکر پرسن ریحام خان سے نکاح ، ، نکاح مفتی سعید انور نے پڑھایا ،
پشاور سانحہ کی وجہ سے نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی ،عمران خان کی بہنوں سمیت کسی قریبی رشتہ دار نے شرکت نہ کی ،کسی سیاسی شخصیات کو بھی مدعو نہ کیا گیا
جمعرات 8 جنوری 2015 23:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) کپتان کی نئی اننگز کا آغاز ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پرانے پاکستان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ریحام خان سے نکاح ، نکاح میں عمران خان کی بہنوں سمیت کسی قریبی رشتہ دار نے شرکت نہ کی ، پشاور سانحہ کی وجہ سے نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی ،کسی سیاسی شخصیات کو بھی مدعو نہ کیا گیا ، نکاح مفتی سعید انور نے پڑھایا ، ریحام خان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے 2006ء میں اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز بی بی سی سے کیا ، ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے مرد و خواتین شائقین کی ایک دوسرے کو مبارک بادیں ٹریفک چوک پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، جھومر ڈالے گئے ۔
با وثوق ذرائع کے مطابق کپتان پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کا نکاح نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ریحام خان سے ہوا جو کہ مفتی سعید انور نے پڑھایا ، سانحہ پشاور جس کو 25 روز گذر گئے ہیں اس کے سبب نکاح کی تقریب نہایت ہی سادگی سے ادا کی گئی جس میں عمران خان کی بہنوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت نہ کی اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کو نکاح کی تقریب میں مدعو کیا گیا ، ذرائع کے مطابق عمران خان با قاعدہ طور پر کوئی ولیمہ بھی نہیں کرینگے بلکہ آج اسلام آباد میں یتیموں اور غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.