سیکو رٹی صورتحال کے پیش نظر بیوٹمز انتظامیہ نے تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضا فہ کر دیا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء )بلو چستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنا لو جی انجنئیرنگ اینڈمنیجمنٹ سائنسز نے موجو دہ سیکو رٹی صورتحال کے پیش نظر تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضا فہ کر دیا یو نیورسٹی میں تعلیمی سر گرمیاں 12جنوری کے بجا ئے 19جنوری سے شروع ہونگی تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو بیوٹمز انتظامہ کے ہونے والے اجلا س میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں مو جو دہ سیکو رٹی صو رتحال کے پیش نظر بیوٹمز کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی تو سع کر دی گئی اب یو نیو ر سٹی 12کی بجا ئے 19جنوری کو کھولے گی اور تعلیمی سر گرمیوں کاآغاز بروز پیر 19جنوری سے ہوگا ۔