موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ،
اگلے ہفتے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
جمعرات 8 جنوری 2015 23:33
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے ۔ آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔
موسم سرما (جنوری تا مارچ)کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ماہ جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری /مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گی ہے اگلے ہفتے(منگل/بدھ )ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔(جاری ہے)
ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھی بارش /پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے تاہم مری /گلیات میں ماہ جنوری کے آخری اور ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔
آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے۔گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد،ساہیوال،ملتان،بہاولپور ڈویژن میں شدید دھندجبکہ سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اورسکھر ڈویژن میں بھی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر )میں شدید دھند جبکہ (پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر ) میں دھندرہنے کاامکان ہے۔ شدیددھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔آج ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے۔سب سے کم درجہ حرار ت سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پاراچنار منفی 08،گوپس، استور منفی 07، ہنزہ منفی 06،گلگت منفی 05،دیر ،کالام منفی 04،مالم جبہ ،رسالپور منفی 03،قلات، راولاکوٹ ،کوئٹہ منفی 02،لوئیر دیر منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کل سے بتدریج کمی کا امکان ۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے اکژ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم او ر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 03لاہور 06کراچی 13پشاؤر 04کوئٹہ منفی2سکردو منفی09مری 01مظفر آباد01گلگت منفی05فیصل آباد08ملتان07اور حیدرآباد12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.