ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں ، صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے پہلے شوہر سے اختلافات پیدا ہوئے ،رپورٹ

جمعرات 8 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کر نے والی ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں  صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے پہلے شوہر سے اختلافات پیدا ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ریحام خان پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں یحام خان لیبیاء میں پیداہوئیں اور برطانیہ میں زیادہ ترتعلیم حاصل کی۔

انہوں نے اپنے صحافتی کیریئرکا آغاز بی بی سی سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ میں ریڈیو سے بھی وابستہ رہیں 2013ء میں ریحام خان پاکستان آئیں اور الیکشن کی کوریج کیلئے نیوز ون کو جوائن کیااس سے قبل ریحام خان کاماہرنفسیات اعجاز رحمان سے شادی کی تھی جس سے اْن کے تین بچے ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات ہوئے اور علیحدگی ہوگئی ، بچے پہلے شوہر کے پاس ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے ایجوکیشن میں گریجوایشن اور سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری شروع کی  بعدازاں ایم اے جرنلزم کیا۔اپنی ویب سائٹ پر ریحام خان نے اپنے آپ کو صحافی ، اینکر اور جنگجو لکھا۔ریحام خان سفر کی بہت شوقین ہیں شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر اْن کے 89,700فالوورز تھے ۔

متعلقہ عنوان :