افغان صدر کی دعوت پر پاکستان کے پختون رہنماؤں کاوفد افغانستان روانہ،

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر پاکستان کے پختون رہنماؤں کاوفد جمعرات کوافغانستان روانہ ہوگیا افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ برس نومبر میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں کو دورہ افغانستان کی دعوت دی تھی پہلے مرحلے میں پختون رہنماؤں کاوفد افغانستان گیا ہے جس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمودخان اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی کو بھی دورہ افغانستان کی دعوت ملی تھی تاہم وہ بیماری کی وجہ سے نہیں جاسکے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد افغان صدر کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اورروابط بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیاجائیگا جبکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک افغان کوششوں اور انہیں مربوط بنانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئینگے، افغان صدر اشرف غنی پاکستانی وفد سے صدارتی محل میں ملاقات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :