وفاقی وزیرریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد تک کمی کا اعلان،
لاہور ایئرپورٹ پر سامان کی چوری اور دھرنا کی خبریں غیر ذمہ دارانہ صحافت کا شاخسانہ ہیں،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،خوجہ سعد رفیق کی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 8 جنوری 2015 23:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافر ٹرینوں کے کرایہ جات میں 5فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ اانہوں نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے نے عوام تک فائدہ پہنچانے کیلئے ریلوے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن آئندہ سوموار کو کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر جارہی تھیں اسوقت بھی پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ڈیزل اور Lubricantsکا تخمینہ کل اخراجات کا18فیصدتک ہے اس کے باوجود کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا جارہاہے تاکہ عوام کو سستے سفر کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے بتایا کہ کوہاٹ راولپنڈی ٹرین خسارہ میں چل رہی تھی ۔
راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان ٹریک کی حالت اتنی اچھی نہیں جس کی وجہ سے مسافر سڑک کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ریلوے میں مسافروں کے کھانے پینے کی سہولیات کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائننگ کار میں مسافروں کو اعلٰی معیار کا کھانا اور برتن مہیا کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ وزیرریلوے نے بھی ریلوے کے معیار کی تعریف کی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے انجنوں کی حالت میں بہتری لائی جارہی ہے۔ اس کیلئے جدیدسامان، انجن اور ریلوے وینزکی خریداری کا عمل جاری ہے لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے کچھ وقت ضرور لگے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے البتہ پاکستان ریلوے اس کیلئے زمین اور تکنیکی معاونت مہیا کرنے کے لئے تیار ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ ان کا سامان نہ ہی چوری یا گم ہوا اور نہ ہی کسی قسم کی دقت پیش آئی۔ البتہ لاہور ائیرپورٹ جو کہ میرا حلقہ ہے لہذا مسافروں نے مسائل کے بارے میں بات چیت کیلئے میں وہاں پر رکا ضرور تھا لیکن سامان چوری ہونے اور ائیرپورٹ پر دھرنا کی خبریں بے بنیاد ، حقائق کے برخلاف اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کی شاخسا نہ ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا کے نمائیندوں کو بتایا کہ عمرہ کے دوران سعودی عرب میں انہوں نے وہاں پر مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور پاکستان کی معیشت میں انکا کردار اہم ہے لہذا ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.