وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10ملزمان گر فتار،

قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ، چرس اور مال مسروقہ برآمد

جمعرات 8 جنوری 2015 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ2پسٹل معہ ایمو نیشن ، چرس اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ صدر زون پولیس نے دوران سر چ آ پر یشن 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان گو ہر رحمان اور اون الیا س کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے گرفتار ملزمان عمر ان فاروق اور فیض اللہ کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم امیر نو از کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل9MMکے 60روند بر آمد کرلیے۔

جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث تین ملزمان کا مر ان حسین ، عا مر نواز اور فرازکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تھانہ شہزاد ٹا ون پولیس نے دوران گشت ملزم واجد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد تیمو ر کے انکشاف و نشا ند ہی پر150گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ صدر زون پولیس نے ایس ڈی پی او صدر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل معہ پولیس ٹیم نے تھا نہ تر نو ل کے مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیا اس سر چ آ پر یشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیا زنے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :