پنجاب حکومت نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6ارب 38کروڑ سے زائد کی منظوری دیدی

جمعرات 8 جنوری 2015 23:29

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 38کروڑ 71لاکھ39 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلعی سطع پر ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے( MICS )پنجاب 2014 (پی سی ٹو) کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ 97 ہزار روپے ، لاہور میں گیسٹرو فیزٹو کے تحت واٹر سپلائی پائپ لائن کی تبدیلی کے لیے ترمیمی1 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ 42 ہزار روپے اور پنجاب میونسپل سروسز امپرومنٹ پراجیکٹ ٹو کے کنسپٹ کلیرنس پیپر کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :