جعفرآباد ،نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

جمعرات 8 جنوری 2015 23:27

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) جعفر آباد درگئی کے قر یب نامعلوم افراد نے 6 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکہ خیز موادسے اڑا دیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سے صحبت پور جانے والی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کو درگئی کے مقام پر نامعلوم بعض مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد صحبت پور مانجھی پوراور ملحقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب تاہم گیس کا عملہ موقع پر نہیں پہنچ سکے تھے

متعلقہ عنوان :