گورنرخیبرپختونخوا کی کرم ایجنسی میں بم دھماکے کی شدیدمذمت

جمعرات 8 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء)گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمد خان نے جمعرات کے روز کرم ایجنسی میں شبک کے مقام پر سڑک کے کنارے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں وافسران کی قربانیاں قوم کیلئے قابل فخر سرمایہ ہیں جنہیں کبھی بھی رائیگاں نہیں دیاجائیگا۔ گورنرنے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔