پشاور پولیس کی حراست سے فرارکی کوشش کرنیوالا مبینہ بھتہ خور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

جمعرات 8 جنوری 2015 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پشاور پولیس کی حراست سے فرارکی کوشش کرنیوالا مبینہ بھتہ خور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نبی اللہ نامی مبینہ افغان بھتہ خوراور اس کے ساتھی سلیمان کو تہکال پولیس نے گرفتارکیاتھا۔

(جاری ہے)

گرفتاربھتہ خورکو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے ناصر باغ لے جایا جارہا تھا۔ اس دوران اس نے پولیس سے اسلحہ چھیننے وربھاگنے کی کوشش کی ، تاہم پولیس نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے بھتہ خور کے قبضہ سے افغان سمز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بھتہ خور نبی اللہ کے خلاف تھانہ تہکال اور حیات آباد میں مقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :